پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی ،ڈیزل61 پیسے مہنگا

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی قیمت 395 روپے 37 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

October 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر  کمی کردی گئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی قیمت 395 روپے 37 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اکتوبر کیلیے ہوں گی۔