خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

سعودی عرب اور دیگر شہروں کے روٹس، مسافروں کو مشکلات کا سامنا، پروازوں کی تازہ صورتحال چیک کرنے کی ہدایت

October 13, 2026 · اہم خبریں
لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی کے بعد مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کا منظر

لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی کے بعد مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کا منظر

خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز XY318، پرواز SV743 اور پرواز RX676 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور سے دمام جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز PK725 اور لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز G9855 کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

پروازوں کی اس اچانک منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ اور ذرائع نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایئرلائن کے دفاتر یا ہیلپ لائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال کی لازمی تصدیق کر لیں تاکہ غیر ضروری زحمت سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ خطے میں کشیدگی کے اس ماحول میں پروازوں کی معطلی سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، تاہم صورتحال میں بہتری آتے ہی پروازوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔