قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

اپوزیشن نے خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرے لگائے ، اجلاس جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی

October 14, 2026 · قومی
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی جانب سے پیش کی گئی ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

اپوزیشن نے خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرے لگائے۔

قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے4  گھنٹے سے زائد بحث کی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل اسپیکر اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورتی نشست ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔