ایمرجنسی کے باوجوسابق کابینہ ارکان کے پاس سرکاری گاڑیاں موجود ہونے کا انکشاف

بعض سابق وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال تین سے چار سرکاری گاڑیاں بھی ہیں

October 14, 2026 · قومی
ایمرجنسی کے باوجوسابق کابینہ ارکان کے پاس سرکاری گاڑیاں موجود ہونے کا انکشاف

ایمرجنسی کے باوجوسابق کابینہ ارکان کے پاس سرکاری گاڑیاں موجود ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں سابق صوبائی کابینہ کے ارکان کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود متعدد سابق وزراء تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سابق وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال تین سے چار سرکاری گاڑیاں بھی ہیں، جبکہ سابق پارلیمانی سیکرٹریوں کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بعض نجی سوشل میڈیا شخصیات بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں، تاہم سابق کابینہ کے کچھ ارکان گاڑیاں متعلقہ حکام کے حوالے کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے معاملے کا متعلقہ حکام جائزہ لے رہے ہیں تاکہ گاڑیوں سے متعلق صورت حال واضح کی جا سکے۔