تاریخیں دینے والے بدنام ہو چکے ہیں ، فیصل کریم کنڈی

پولیس میں 17000 اسامیاں خالی ہیں، آئی جی کے پی کو بھرتیوں اور ترقیوں کی ہدایت کردی ہے ، میڈیا سے گفتگو

October 14, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے لوگوں کے لیے سرنگ سے نکل کر روشنی کی طرف آگئے ہیں۔مشکلات ضرور ہیں لیکن وطن کی خاطر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بارڈر سے متعلق مشکلات ضرور ہیں لیکن وطن کی خاطر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تاریخیں دینے والے پہلے ہی بدنام ہو چکے ہیں، ہم صوبے کے لوگوں کے لیے سرنگ سے نکل کر روشنی کی طرف آگئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے لوگوں کی تجاویز کو سنیں گے، میری مشہوری کراچی سے کی، اسلام آباد سے کرا لیتے تو اچھا تھا، 13 سال سے جو وفاق سے دہشتگردی کے خلاف پالیسی آتی تھی وہ اون نہیں کرتے تھے، ہم اس پالیسی کو اون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، آٹے کا مسئلہ حل کریں گے، وفاق سے پہلے بھی لڑ رہا تھا، اب بھی لڑوں گا، اب اونر شپ ہوگی، ہم ترقیاتی کام کریں گے لیکن پہلے امن ترجیح ہے، امن کے لیے فنڈز پر کٹ بھی لگانا ہوا لگائیں گے۔

گورنرخیبرپختونخوا کے مطابق پولیس میں 17000 اسامیاں خالی ہیں، آئی جی کے پی کو بھرتیوں اور ترقیوں کی ہدایت کردی ہے۔