ڈیزل کی قیمت میں کمی، پٹرول ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا

پٹرول کی قیمت 393 روپے 86 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی

October 14, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی قیمت 393 روپے 86 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 15 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا۔