پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول 2026 کا سلور میڈل جیت لیا
یہ مقابلہ ویلز، برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوا، جس میں 36 ممالک کی 140 ٹیموں نے حصہ لیا۔
پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول 2026 کا سلور میڈل جیت لیا
پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فوجی مقابلے کیمبرین پٹرول 2026 میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
یہ مقابلہ ویلز، برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوا، جس میں 36 ممالک کی 140 ٹیموں نے حصہ لیا۔
رواں سال پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ کے دستے نے کی۔ ٹیم میں ایک افسر اور سات جوان شامل تھے، جنہوں نے مشکل مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔
اس کامیابی کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کے لیے استقبالیہ بھی منعقد کیا گیا۔
کیمبرین پٹرول کو دنیا کے مشکل ترین بین الاقوامی فوجی گشت کے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں شرکا کی جسمانی برداشت، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک کو آزمایا جاتا ہے۔