عدالت سے پیشی کے بعد واپس آنے والے 3 افراد قتل، ملزمان فرار

مقتولین کی شناخت جاوید، وقاص اور علی کے نام سے ہوئی ہے، لاشیں ہسپتال منتقل

November 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

جرانوالہ: علاقہ ستیانہ میں عدالت سے پیشی کے بعد واپس آنے والے افراد پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت جاوید، وقاص اور علی کے نام سے ہوئی ہے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

سی پی او تنویر حسین نے تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔