سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں 10 روزہ تعطیلات کا اعلان

چھٹیوں کا آغاز جمعہ، 20 نومبر 2026 سے ہوگا اور اتوار، 29 نومبر 2026 تک جاری رہیں گی ،اعلامیہ

November 16, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا جو 29 نومبر 2026تک جاری رہیں گی۔

سعودی عرب کے اسکولوں کے طلبا تعلیمی سال کی آئندہ تعطیلات کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں موسمِ خزاں کی چھٹیوں کے ساتھ ایک اضافی چھٹی بھی شامل کی گئی ہے، یوں طلبا کو مسلسل 10 روز کی تعطیلات ملیں گی، 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

سرکاری تعطیلات کےشیڈول کے تحت چھٹیوں کا آغاز جمعہ، 20 نومبر 2026 سے ہوگا اور یہ اتوار، 29 نومبر 2026 تک جاری رہیں گی،مسلسل 10 روزہ وقفے کے بعد طلباء پیر 30 نومبر 2026 کو دوبارہ اسکولوں میں حاضر ہوں گے، جس سے انہیں آرام کرنے اور سمسٹر کے باقی حصے کی تیاری کے لیے مناسب وقت مل سکے گا۔