راولپنڈی ٹیسٹ،سری لنکا مشکلات کا شکار،پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 101 رنز درکار
پاکستان کی بیٹنگ میں غازی غوری نے 54، اذان اویس نے 47، طیب عارف نے 46 اور رضااللہ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے لہرو کمارا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ،سری لنکا مشکلات کا شکار،پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 101 رنز درکار
پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضااللہ اور عامر جمال نے پہلی اننگز میں تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ میں غازی غوری نے 54، اذان اویس نے 47، طیب عارف نے 46 اور رضااللہ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے لہرو کمارا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہی۔ ابتدائی دو وکٹیں صرف 10 رنز پر گر گئیں، تاہم پاسندو سوریا بندارا 31 اور کپتان کوشل مینڈس 20 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دھننجایا ڈی سلوا نے 37 رنز بنائے، جبکہ عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے روز کھانے کے وقفے کے وقت سری لنکا کا مجموعی اسکور 126 رنز پر چار وکٹیں ہے اور پاکستان کو میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل ہے۔