راولپنڈی ٹیسٹ،سری لنکا نے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کر لی

دوسری اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ سونل دینوشا 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں

November 19, 2026 · اسپورٹس
راولپنڈی ٹیسٹ،سری لنکا نے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کر لی

راولپنڈی ٹیسٹ،سری لنکا نے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کر لی

 راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان کے خلاف 14 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
 سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں  98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے۔  اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

سری لنکا کی دوسری اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ سونل دینوشا 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ میلان رتھنائیکے بھی 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے رضااللہ اور عامر جمال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان اور سلمان آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے دوسری اننگز میں ابتدائی مشکلات کے بعد بیٹنگ سنبھالی اور چھٹی وکٹ کے لیے کوشل مینڈس اور سونل دینوشا کے درمیان اہم شراکت قائم ہوئی۔ چائے کے وقفے پر مہمان ٹیم کی برتری 14 رنز ہو چکی ہے اور اس کی مزید چار وکٹیں باقی ہیں۔