شہریوں سے رقم بٹورنے والا این سی سی آئی اے کا جعلی انسکپٹر گرفتار

ملزم نے شہری کو خوفزدہ کرکے تین مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے وصول کیے

November 19, 2026 · قومی
فوٹو این سی سی آئی لاہور

فوٹو این سی سی آئی لاہور

لاہور : ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر کی ہدایات پر این سی سی آئی اے لاہور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو این سی سی آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرکے شہری سے بھاری رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے شکایت کنندہ حمزہ کو اس کی بیٹی کی شادی کے روز فون کیا اور خود کو این سی سی آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے اسے گرفتاری کی دھمکیاں دیں۔

ملزم نے شہری کو خوفزدہ کرکے 20 لاکھ روپے بھجوانے کا مطالبہ کیا، جس پر شکایت کنندہ نے دباؤ میں آکر رقم ادا کر دی۔ملزم نے تین مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے وصول کیے۔

این سی سی آئی اے لاہور ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مکمل رقم بر آمد کر لی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ فراڈ کے تمام پہلوؤں اور ممکنہ سہولت کاروں کا تعین کیا جائے گا۔