ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ،نئے صوبوں کے حوالے سے بحث پر بھی گفتگو

 اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے

November 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سہیل انور سیال اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بالخصوص متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی قانون سازی کے مختلف امور پر ہونے والی بات چیت پر مشاورت کی گئی۔