بلاول بھٹو اور محسن نقوی آپس میں بھائی ہیں ، رانا ثنا اللہ

صدر مملکت آصف علی زرداری دونوں بھائیوں کو اپنے پاس بلا کر سمجھائیں کہ وہ عوامی سطح پر اس طرح کی گفتگو سے گریز کریں، میڈیا سے گفتگو

November 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان حالیہ بیانات کے تبادلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما ایک ہی گھر کے افراد اور آپس میں بھائی ہیں، جبکہ صدر مملکت ان کے والد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور محسن نقوی کے درمیان جاری بیان بازی مناسب نہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دونوں بھائیوں کو اپنے پاس بلا کر سمجھائیں کہ وہ عوامی سطح پر اس طرح کی گفتگو سے گریز کریں۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو باہمی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں تاکہ سیاسی ماحول میں کسی قسم کی تلخی پیدا نہ ہو۔