مولانا فضل الرحمٰن مفتی محمود مرکز پشاور پہنچ گئے، کارکنوں کی جانب سے استقبال

ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی

November 20, 2026 · قومی, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پشاور پہنچ گئے ہیں، جہاں مفتی محمود مرکز آمد پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی مفتی محمود مرکز پشاور آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مرکز پہنچنے پر صوبائی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن پشاور میں قیام کے دوران پارٹی کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔