محفوظ ڈیٹا شیئرنگ بہتر منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کیلئے ناگزیر ہے، احسن اقبال

اہم اجلاس، ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی پر زور، قانونی تقاضوں کی پاسداری لازمی ہوگی۔

November 21, 2026 · قومی
محفوظ ڈیٹا شیئرنگ بہتر منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کیلئے ناگزیر ہے، احسن اقبال

محفوظ ڈیٹا شیئرنگ بہتر منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کیلئے ناگزیر ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ محفوظ ڈیٹا شیئرنگ بہتر منصوبہ بندی اور باخبر پالیسی سازی کے لیے ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ادارۂ شماریات کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں قائم نیشنل سینسس کوآرڈینیشن سینٹر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی ادارۂ شماریات کے مطابق اجلاس میں پاکستان ادارۂ شماریات اور مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کے درمیان ڈیٹا کے تبادلے کے لیے ایک مؤثر، مربوط اور محفوظ نظام وضع کرنے پر غور کیا گیا۔ احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ادارۂ شماریات شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے مکمل معاونت فراہم کرے گا۔

دستاویز کے مطابق ادارہ دیگر اداروں کے دستیاب ڈیٹا کو اپنے اعداد و شمار کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے نیشنل سینسس کوآرڈینیشن سینٹر کے ذریعے محفوظ ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کے تحت ڈیجیٹل سہولیات اور قابلِ عمل معلومات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، بشرطیکہ تمام متعلقہ اداروں کے قانونی اور پالیسی تقاضوں کی مکمل پاسداری کی جائے۔