ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان، سکیورٹی انتہائی سخت۔

November 22, 2026 · قومی
ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کی آمد اور سجائی گئی عمارت کا ایک منظر۔

ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کی آمد اور سجائی گئی عمارت کا ایک منظر۔

ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ اندرون اور بیرون ملک سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ بھارتی سکھ یاتری بھی واہگہ بارڈر کے راستے آج یہاں پہنچیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ بابا گورو نانک کے جنم دن کی ان تقریبات کے پیش نظر شہر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 25 نومبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔