بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
اہم پیش رفت، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، لاشیں برآمد۔
November 22, 2026 · قومی
بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس کی نشاندہی پر قتل کرنے کے بعد دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں سے ایک لاش سردار عبدالرحمان کھیتران کی قیام گاہ کے قریب سے ملی ہے۔ پولیس نے تمام لاشوں اور باقیات کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔