سینئر صحافی حسین نقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدر مملکت
صحافتی خدمات اور جمہوری جدوجہد قابل قدر ہیں، ان کی وفات سے صحافت اور انسانی حقوق کے شعبے میں ایک اہم آواز خاموش ہوگئی
سینئر صحافی حسین نقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ حسین نقی نے صحافت، آزادی اظہار، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کئی دہائیوں تک نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حسین نقی کی صحافتی خدمات اور جمہوری جدوجہد قابل قدر ہیں، ان کی وفات سے صحافت اور انسانی حقوق کے شعبے میں ایک اہم آواز خاموش ہوگئی ہے۔
حسین نقی 22 نومبر 2026 کو لاہور میں 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کا تعلق لکھنؤ سے تھا اور وہ طویل عرصے تک لاہور پریس کلب سے وابستہ رہے۔ وہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی کونسل کے رکن بھی رہے۔
حسین نقی نے آمرانہ طرز حکومت کے خلاف آواز اٹھانے پر قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ انہوں نے اپنی بے باک اور اصولی صحافت کے ذریعے کئی نسلوں کے صحافیوں کی رہنمائی کی۔