تلہ گنگ کو پہلا ڈپٹی کمشنر اور خاتون ڈی پی او مل گئیں،تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے دورہ تلہ گنگ کے موقع پر ضلع کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا

November 28, 2026 · قومی
تلہ گنگ کو پہلا ڈپٹی کمشنر اور خاتون ڈی پی او مل گئیں،تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری

تلہ گنگ کو پہلا ڈپٹی کمشنر اور خاتون ڈی پی او مل گئیں،تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری

تلہ گنگ -ضلع تلہ گنگ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تعینات کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد دونوں اہم انتظامی عہدوں پر تقرریوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق عمران بشیر کو ضلع تلہ گنگ کا پہلا ڈپٹی کمشنر جبکہ بشریٰ جمیل کو پہلی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے دورہ تلہ گنگ کے موقع پر ضلع کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔ تلہ گنگ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ دونوں افسران کی تعیناتی کے احکامات اسی روز جاری کر دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی کر چکی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران ضلع تلہ گنگ کے لیے دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان بھی کیا۔