کہتے ہیں افغان مہاجر کا گھر ہے،گاڑی مولانا کی تھی،کامران مرتضیٰ
گاڑی لے جانے کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کے پاس کوئی نوٹس موجود نہیں تھا۔
کہتے ہیں افغان مہاجر کا گھر ہے،گاڑی مولانا کی تھی،کامران مرتضیٰ
کامران مرتضیٰ نے موقع پر موجود اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک افغان مہاجر کا گھر ہے، جبکہ گاڑی مولانا فضل الرحمٰن کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی لے جانے کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کے پاس کوئی نوٹس موجود نہیں تھا۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسجد کو دوسرے راستے سے گرفتار کرکے لے جایا گیا اور اب مولانا کی گاڑی بھی ساتھ لے جا رہے ہیں۔ کامران مرتضیٰ نے اس اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے اہلکار یہاں چوری کرنے آئے ہوں۔
اس موقع پر خواتین کی گاڑی روکنے کی کوشش پر بھی مزاحمت کی گئی۔ کامران مرتضیٰ نے پولیس سے اپیل کی کہ خواتین، کارکنوں اور دیگر سینیٹرز کے ساتھ بدتمیزی نہ کی جائے۔ انہوں نے اہلکاروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس لیے اس طرح کا رویہ اختیار نہ کیا جائے۔