زیرِ سمندر کیبل کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی

اہم پیش رفت، پی ٹی اے نے تصدیق کر دی، تکنیکی ٹیموں کی کوششیں بارآور ہوئیں

November 28, 2026 · قومی
زیرِ سمندر کیبل کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی

زیرِ سمندر کیبل کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی دور ہونے اور کیبل کی مکمل بحالی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق کیبل اب مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کیبل کی بحالی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) اور بین الاقوامی ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے درمیان فوری رابطوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے اور مواصلاتی رابطوں کی بحالی کے لیے 24 گھنٹے مسلسل کام کیا۔

اس دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے عارضی طور پر ڈیٹا ٹریفک کی منتقلی نے خرابی کے دوران انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اہم مدد فراہم کی، جس سے صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔