ایبٹ آباد،ٹک ٹاک پر خاتون کے خلاف نازیبا مواد پھیلانے والے 2 ملزمان گرفتار
معاملے کی شکایت موصول ہونے پر ایجنسی نے انکوائری شروع کی اور شواہد کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ایبٹ آباد،ٹک ٹاک پر خاتون کے خلاف نازیبا مواد پھیلانے والے 2 ملزمان گرفتار
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے ایک خاتون سے متعلق توہین آمیز اور نازیبا تبصرے کیے تھے۔ معاملے کی شکایت موصول ہونے پر ایجنسی نے انکوائری شروع کی اور شواہد کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے، جن میں سے ایک فون سے متعلقہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور متنازع ویڈیوز برآمد ہوئیں۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔