اٹک میں وین اور ٹرک میں ہولناک تصادم،8 افراد جاں بحق

اٹک :اٹک کے علاقے چھچھ انٹر چینج کے قریب وین اور ٹرک کے ہولناک تصادم میں 8 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھری وین راولپنڈی سے پشاورجا رہی تھی کہ چھچھ انٹرچینج کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی، وین میں آتشزدگی سے 8 افراد جھلس کرزندہ جل گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔