سعودی ایئرلائن کاتمام عالمی پروازوں میں واٹس ایپ کی سہولت کا اعلان

ریاض:سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے اپنی تمام عالمی پروازوں کے مسافروں کو واٹس ایپ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ائیر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ائیر لائن کی طرف سے عالمی پروازوں کے تمام مسافروں کو وٹس ایپ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 5 مئی 2018 کو داخلی پروازوں اور منتخب عالمی پروازوں میں اس سہولت کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔