کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا، فائل فوٹو
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا، فائل فوٹو

کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے کی سزا، 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ

کراچی: کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کا شکار پور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔

مذکورہ پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے اُن کا ٹرانسفر کراچی میں کردیا گیا تاکہ اب کراچی والے ان کی خدمات سے مستفید ہو سکیں جہاں پہلے ہی ڈاکو راج سے شہری آئے روز قتل ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں سے رابطوں کا شبہ ہے ان کا شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔