نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہونگے

0

 

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں لاہور کے ایوان عدل میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ کل صبح 9 بجے میری فلائٹ ہے اس لئے آپ کے پاس نہیں آسکوں گی۔
جس پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ کل آپ نہ آئیں، اپنے وکیل کو بھیج دیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف اور مریم نواز کل صبح لندن روانہ ہوں گے اور ٹکٹ بھی کنفرم کرلی گئی ہے۔