چین نےامریکی در آمد ی اشیاپر ٹیرف نافذ کردیا

 

بیجنگ:امریکہ کی جانب سے چینی اشیا پر در آمد ی ڈیوٹی کے نفا ذ کے بعد چین نے بھی امریکی اشیاپر ٹیرف نافذ کردیا ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق چین نے جوابی اقدام کرتے ہوئے 16ارب ڈالر کی اضافی امریکی در آمدات پر ٹیرف نافذ کردیا ہے ۔

چین کے اس اقدام کے بعد امریکی بر آمد کندگان کو 25فیصد اضافی ڈیوٹی دینی ہوگی ۔واضح رہے کہ اس قبل امریکہ کی جانب سے چینی در آمدی اشیاپر ڈیوٹی نافذ کی گئی تھی۔