لیبیا میں خونریزجھڑپیں ،ہلاکتوں کی تعداد50ہوگئی

 

طرابلس: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہو گئی جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کی وزارت صحت نے ایک اعلان میں بتایا کہ اگست کے اواخر سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 138 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپیں اب تک کی شدید ترین لڑائی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی فورسز نے گزشتہ دنوں دارالحکومت کے جنوب میں ہاتھ سے نکل جانے والے ٹھکانوں کو واپس لے لیا۔

دوسری جانب سیونتھ بریگیڈ نے کہا کہ وہ طرابلس میں الفرناج کے علاقے کے نزدیک پہنچ گیا ہے۔ ساتھ ہی وفاق کی فورسز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خون ریزی سے بچنے کے لیے ہتھیار ڈال دے۔لیبیا کی حکومت نے درالحکومت طرابلس میں اور اس کے اطراف ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔