گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی عہدے سےمستعفی

 

کوئٹہ:پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمد خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پران کا استعفیٰ منظور کرلیا،استعفے کی منظوری کا اطلاق 5 ستمبر سے ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمد خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، کابینہ ڈویڑن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.