پہلا ون ڈے:نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ جیت کےتسلسل کو آگے لے کر چلیں گے اور کوشش ہوگی کہ ٹیم کو وننگ سائیڈ میں تبدیل کیا جائے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کو بہتر کرنا ہے، ہمیں ورلڈ کپ سے قبل 18 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔
دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔