نمائش انڈرپاس کیلئے ایم اے جناح روڈ کو بند کرنے کا فیصلہ

0

 

کراچی: ٹریفک پولیس نے نمائش انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ایم اے جناح کے دونوں ٹریکس کو یکم دسمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق یکم دسمبر سے نمائش انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ایم اے ایم اےجناح روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ایم اے جناح روڈ کا کیپری سینما سے نمائش چورنگی جانے والا ٹریک بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائےگا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے عوام کے لیے متبادل روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متبادل روٹ کے تحت لیاقت آباد نمبر 10 اور گرومندر سے ٹاور جانے والے کوریڈور تھری، صدر دوا خانے سے جائیں گے جب کہ بہادر یار جنگ روڈ، ہولی فیملی،کیپری سگنل ایم اے جناح روڈ کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

ٹاور سے گرومندر جانے کے لیے تبت چوک، آغا خان سوئم روڈ یا گرومندر کا راستہ متبادل کے طور پر استعال کیا جا سکتا ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹ کا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.