ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 274رنز بنا کر آئوٹ

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 274رنز بنا کر آئو ٹ ہو گئی۔پاکستان کی طرف سے بلال آصف نے 5، یاسر شاہ نے 3اور حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے گزشتہ روزکے اسکور7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز سے اننگ کا آغازکیا، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 274رنز بنا کر آئوٹ ہو گئ۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیویز کے ٹاپ آرڈر کو ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہنے دیا۔
کپتان کین ولیم سن 89اور بی جے واٹلنگ 77رنز کے ساتھ نمایا ں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے 5، یاسر شاہ نے 3اور حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔