امریکی کمپنی کی ڈرلنگ کیلئے آلات و مشینری پاکستان پہنچ گئے

‏اسلام آباد:ایگزون موبل اور ای این آئی لمیٹڈکی جانب سے کیکرا1 میں الٹراڈیپ ویل‏ڈریلنگ آپریشن اس ماہ شروع ہو جائےگااس کام کیلئے تمام آلہ جات اورمشینری پاکستان پہنچ گئی ہے،تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ ایگزون موبائل اور ای این آئی لمیٹڈکی جانب سے کیکرا1 میں الٹراڈیپ ویل‏ڈریلنگ آپریشن اس ماہ شروع ہو جائےگااس کام کیلئے تمام آلہ جات اورمشینری پاکستان پہنچ گئی ہے،اعلامیہ کے مطابق ڈرلنگ کیلئے منگوائے گئے‏آلہ جات میں 3 پلیٹ فارم،سپلائی ویسل،دوہیلی کاپٹر اور 1ڈرل شپ شامل ہیں، ایگزون موبل اورای این آئی،پروڈکشن شیئرنگ ایگریمنٹ کاحصہ ہیں ،اعلامیہ کے مطابق ڈرلنگ کیلئے منگوائے گئے تمام آلات کی درآمداوربرآمدپر کوئی کسٹم ڈیوٹی اورسیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا،‏یہ سہولت تمام آف شور ایکسپلوریشن کمپنیز پر لاگو ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.