پاکستان نے نئی ویزا پالیسی متعارف کروادی

پاکستان نے ویزا پالیسی کو مزید نرم بناتے ہوئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروادی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے نئی ویزا پالیسی متعارف کروا دی ہے، جس کے مطابق پاکستان نے ویزا پالیسی کو مزید نرم بناتے ہوئے بزنس ویزا کیلئے ممالک کی تعداد 48 سے بڑھا کر 96 کر دی ہے جبکہ مجموعی طورپرآن لائن ویزاکی سہولت 175 ممالک کو دی جائے گی۔

ساتھ ہی پاکستان نے ناپسندیدہ ممالک کی بی لسٹ میں سے صرف پانچ ممالک کو نکال دیا ہے اور اس میں صرف صومالیہ اور بھارت ہی رہ گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کو بھی ناپسندیدہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.