زندگی کا اصول ہے میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا،عمران خان

اسلام آباد: میری زندگی کا اصول ہے میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا،وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایچی سن کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ پیسے کمانے سے نہیں بلکہ بڑی ذمہ داری نبھانے سے بڑے آدمی بنتے ہیں، بڑے لوگ وہ بنیں گے جو اپنی قوم کے لیے آگے بڑھ کر کام کریں گے کیوں کہ دنیا ان کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کے لیے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آدھے پاکستانی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے، قائد اعظم کو سیاست کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے آزادی کے لیے 40 سال جدوجہد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  قائد اعظم کو اس لیے یاد رکھا جاتا ہے کہ انھوں نے آزادی کے لیے کام کیا، دنیا میں کوئی شارٹ کٹ نہیں اور سمجھدار وہی ہوتا ہے جو برے وقت کو اچھے طریقے سے سنبھالتا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجا زحسین شاہ نے ملاقات کی اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ اداروں کو تباہ کیا اور عام آدمی کی زندگی کو بھی متاثر کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.