آرمی چیف کی باکسرمحمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسرمحمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کوہمیشہ سپورٹ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے باکسرمحمد وسیم کو حالیہ کامیابی پرمبارکباد دی۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہیں اور ایسے باصلاحیت نوجوانوں کوہمیشہ سپورٹ کریں گے اوران جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.