ڈیلیٹ کیا گیا ٹویٹ کچھ منٹس کے اندر واپس لایا جا سکے گا۔فائل فوٹو
 ڈیلیٹ کیا گیا ٹویٹ کچھ منٹس کے اندر واپس لایا جا سکے گا۔فائل فوٹو

بھارت کی اجارہ داری ختم۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین کیلیے خوشخبری

سماجی میڈیا پر بھارتی اجارہ داری کو شدید دھچکا پہنچا ہے ،اب کسی بھی پاکستانی کا ٹویٹر اکائونٹ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہو گا کیونکہ حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے ۔

پاکستان کے چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی نے امریکہ میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے ،جس دورا ن ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیااور معاہدہ طے پا گیاہے ۔

معاہدے کے مطابق ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاﺅنٹس معطل نہیں کرے گا اور ٹویٹرانتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی ۔

یاد رہے کہ کشمیر پر پانچ اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر پر بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی ، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر پاکستانی صارفین کے اکاﺅنٹس بند ہوئے ۔

بھارتی اجارہ داری کے خلاف حکومت نے ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا تاہم ٹویٹر نے پاکستانی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اکاﺅنٹس معطلی کا طریقہ تبدیل کیا ۔ٹویٹر انتطامیہ شکایت پر حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی ۔