احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو

حکومت کا نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارتِ داخلہ میں انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد نواز شریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام وفاقی حکومت کی واضح ہدایت کے بعد ہی ای سی ایل سے ہٹایا جائے گا، جس کے لیے نیب سے مشاورت کا بھی امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، حکومت نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی ہے۔

مسلم لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور نواز شریف کے خصوصی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ بیرول ملک جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی، حکومت کا شروع سے موقف رہا نوازشریف کو باہر جاکرعلاج کراناچاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی، حکومت کا شروع سے موقف رہا نوازشریف کو باہر جاکرعلاج کراناچاہیے،کیس کی قانونی نوعیت سے واقف نہیں ہوں،علاج سے متعلق عدالت کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔

اس سے قبل میاں نواز شریف کے بھائی، مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکالنے کے لیے وزارتِ داخلہ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

درخواست شریف فیملی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ بیرون ملک علاج کیلیے جانا چاہتے ہیں اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے، نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جو پاکستان میں ممکن نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔