کیلیفورنیا میں فائرنگ معمول بن گیا۔4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیامیں ایک گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں پیش آیا جہاں گھر میں ایک تقریب جاری تھی۔

حکام کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور پارٹی میں شریک افراد پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا۔اسکول میں فائرنگ سے دو طلبہ ہلاک،3 زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 6 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد کی کوئی شناخت یا تفصیل سامنے نہیں آ سکی اورنہ ہی کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.