اسے کہتے ہیں’’کھودا پہاڑ تو نکلا چوہا‘‘

بھارتی حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکل چیتا کی موجودگی کی افواہ پرخوف و ہراس پھیل گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ائیرپورٹ پرعملہ کے ایک رکن کو جھاڑیوں میں چیتا کی موجودگی کا شبہ ہوا ۔ اس کی جانب سے اطلاع ملنے پر چیتے کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ایئر پورٹ عملہ کا یہ رکن خوف کے مارے ایرو ٹاورز سے بھاگ کھڑا ہوا۔

عہدیداروں نے فوری جنگلات و چڑیاگھر کے حکام کو اطلاع دی جنہوں نے فوری تلاشی شروع کی ۔ تین گھنٹے کی تلاش کے بعد وہاں چیتا تو نہ ملا لیکن ایک بلی پکڑی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.