میں جواب نہیں دوں گا۔علی زیدی صحافی کے سوال پر آگ بگولہ

آج کے جدید دورکوئی بات بھی چھپ نہیں پاتی ذرا سی بات بھی سوشل میڈیا پرمنٹوں میں سامنے آ جاتی ہے ایسا ہی ایک ویڈیو کلپ حکومتی وزیرعلی زیدی کا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جس میں وہ صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ علی زیدی ڈائس پر موجود ہیں جبکہ صحافی ان کے سامنے کھڑے ہوئے سوالات کر رہے ہیں ۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا کہ ہم آئیں گے ہمارے اتنے لوگوں کی ٹیم تیار ہے، سوا سال میں آپ کی وزارت نے کیا کام کیاہے ؟ ۔

صحافی کا سوال علی زیدی کو ناگوار گزرا اور انہوں نے صاف کہہ دیا کہ میں آپ کی اس بات کا جواب ہی نہیں دیتا، آپ ناراض ہو رہے ہیں میں جواب نہیں دوں گا۔

علی زیدی کی بات سن کر دوسرے صحافی نے سوال کرنے کی کوشش کی تو پہلے صحافی بولے کہ کوئی بھی سوال نہیں کرے گا ، میں سوال کر رہاہوں وہ میرے سوال کا جواب نہیں دے رہے اورمیری بے عزتی کر رہے ہیں ۔

علی زیدی صحافی کی بات سن کر بولے کہ یہ آپ کے لیڈر ہیں، صحافی نے کہا کہ آپ سے آئندہ کوئی سوال نہیں کرے گا ، آپ سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے تو آپ ” نو کمنٹس “ کہہ دیں لیکن یہ نہ کہیں کہ میں آپ کی بات کا جواب نہیں دیتا ۔

آخر میں علی زیدی نے صحافی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ” نو کمنٹس “ کہا اور معاملے کو ختم کردیا ۔

تبصرے بند ہیں.