نوازشریف کے علاج سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

نوازشریف کے علاج معالجے سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔رپورٹ نوازشریف کے وکیل نے ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوجمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیںہے۔ان کے پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کیلیے علاج جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کے علاج کیلیے مطلوبہ پلیٹ لیٹس ڈیڑھ لاکھ ہونے چاہئیں۔

رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو خون کی شریانوں کابھی مسئلہ ہے اوردل کی ایم آرآئی بھی ہورہی ہے،مرض کی مکمل تشخیص کاعمل جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کودن میں دوبار واک کرنی چاہیے۔بتایاگیا ہے کہ رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.