کرونا وائرس۔اٹلی چین پربازی لے گیا

دنیا کے ایک سو بیاسی ممالک میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے اب تک 10,370 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ 252,055 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

چین میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ووہان سے ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا اور پورے ملک میں صرف 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔24 گھنٹے میں آٹھ ہلاکتیں اور مجموعی تعداد 3245 ہو گئی ہیں۔

اٹلی میں کرونا سے ہلاکتیں چین سے بھی زیادہ ہیں جہاں مزید 427 اموات سے مجموعی طور پر3405افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسپین میں کرونا کے اٹھارہ ہزار متاثرین ہیں، جرمنی میں مریضوں کی تعداد 15 ہزارسےزائد ہیں اور جرمن وزیر خزانہ بھی کورونا کاشکار ہیں۔

روس میں بھی وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اوربرطانیہ میں بھی کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کرونا وائرس سے مزید64 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد214 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں  کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار نو سو بیس ہوگئی ہے۔  نیویارک میں ایک ہی رات میں آٹھ ہزار افراد کا کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور تین ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ایران میں کروناسے ہلاکتوں کی تعداد 1400 ہوگئی ہیں۔ ایک ہزار چھیالیس نئےکیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار644 سے تجاوزکرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.