میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

شہبازشریف آٹا،چینی بحران کی رپورٹ پربغلیں نہ بجائیں۔فردوس اعوان

وزیراعظم معاون خصوصی فردوس اعوان نے کہا ہے کہ آٹا، چینی بحران کی رپورٹ میں حکومتی شخصیات کی نشاندہی پی ٹی آئی میں خود احتسابی کا آغاز ہے۔ ماضی میں رپورٹس منظرعام پر نہیں آتی تھیں۔شہبازشریف آٹا،چینی بحران کی رپورٹ پربغلیں نہ بجائیں، رپورٹ میں سلمان شہبازکو1ارب 40کروڑروپے سبسڈی دینے کاذکربھی ہے۔دیکھتے ہیں شہبازشریف سزادینے کیلیے کب اپنے بیٹے کوبلاتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی جماعت میں خود احتسابی کا آغاز کردیا ہے اور رپورٹ سامنے لاکر اپنا وعدہ پورا کیا۔ وزیراعظم نے وعدہ کیاتھا قانون سب کیلیے برابرہوگا۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے دور میں 3ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، ن لیگ کے دور میں 22ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں شریف گروپ کی بدمعاشی بے نقاب ہوگئی ہے۔ شریف خاندان نے ایک ارب 40کروڑروپے کی سبسڈی لی،شہبازشریف آٹا،چینی بحران کی رپورٹ پربغلیں نہ بجائیں، دیکھتے ہیں شہبازشریف سزادینے کیلئے کب اپنے بیٹے کوبلاتے ہیں

فردوس اعوان نے کہا کہ 30سال سے خود کو فائدہ پہنچانے کی پالیسی بنائی جاتی رہی، 5فیصد افراد نے 95فیصد کے حقوق کو یرغمال بنارکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں رپورٹس منظرعام پر نہیں آتی تھیں۔ رپورٹ کی فرانزک آڈٹ کیلیے 25اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ملک میں جاری معاشی بحران کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی معیشت تباہ حالی کی شکار ہے۔ کوئی بھی حکومت ان چیلنجز کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی۔

معاون خصوصی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بحران سے نکلنے کا واحد حل ہے۔ ایکسپورٹرزکی سہولت کاری سے آرڈر مکمل کرنے کی معاونت کرنی ہے۔ مزدوروں کیلیے ہیلتھ،سیفٹی ایس او پیز دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صنعتی پہیہ رواں رکھنے کیلیے ممکن اقدامات کرنے جارہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر کڑی نظر رکھی جائے۔