ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق.ایک اورنوجوان جان سے گیا

کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب رات گئے تیز رفتارکار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

زخمیوں کی شناخت احسن، ایازاورفراز کے نام سے ہوئی۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فراز دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد گاڑی چلانے کے دوران ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثات میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.