بھارتی گجرات میں ٹرک نے15مزدورکچل کرجان سے مار دیے

بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں فٹ پاتھ پر سوئے مہاجر مزدوروں پر منگل کے روز ٹرک چڑھ دوڑا جس کی وجہ سے 15ہلاک جبکہ دیگر متعددزخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ گجرات کے صدرمقام گاندھی نگرکے 245کلومیٹر جنوب میں واقع گائوں کوسامبا میں علی الصبح  پیش آیا۔

پولیس عہدیدارنے کہا کہ آج علی الصبح ایک المناک حادثہ میں سامان سے لدا ٹرک اوپر چڑھنے کے باعث 15افراد ہلاک جبکہ چند دیگر زخمی ہوگئے ہیں، متاثرین فٹ پاتھ پر سورہے تھے۔

پولیس نے متاثرین کی شناخت ریاست راجستھان سے آئے مہاجر مزدوروں کے طور پرکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرک پہلے ایک ٹریکٹرکے ساتھ ٹکرایا، جس کے بعد ٹرک کے ڈرائیورنے اختیارکھو دیا، اورٹرک فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور وہاں سوئے ہوئے لوگوں کوکچل ڈالا۔

حادثہ کے بعد پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔لوک سبھا یا پارلیمان کے ایوان زیریں کے اسپیکراوم برلا نے حادثہ پرغم اور متاثرین کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.