تعطیلات کا آخری دن اتوار 25 جولائی 15 ذی الحجہ 1442ھ ہوگا۔فائل فوٹو
تعطیلات کا آخری دن اتوار 25 جولائی 15 ذی الحجہ 1442ھ ہوگا۔فائل فوٹو

وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارش اور وزیراعظم نے کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق عیدالفطر کیلیے 10 مئی سے 15 مئی تک چھٹیاں ہونگی۔ خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز میں ہدایات دی گئی ہیں کہ تعطیلات پر دوسرے شہروں کو جانے والے افراد کیلیے اضافی ٹرینیں سات مئی تک چلائی جائیں گی، آٹھ مئی سے شاپنگ مالز بھی بند کر دیے جائیں گے۔

عید کے موقع پربین الصوبائی، انٹراور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چاند رات بازاروں پر بھی پابندی ہوگی۔ 10 سے 15 مئی تک عید تعطیلات کا مقصد ملکی سطح پر نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔

اس کے علاوہ نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی۔ 8 سے 16 مئی تک گھر رہو محفوظ رہو کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔