اسرائیل فوج نے پھردھاوا بول دیا۔ تین فلسطینی شہید

فلسطین پراسرائیلی حملوں اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ ماہ مسجد اقصی پرحملہ کرنے والے اسرائیل نے آج پھر فلسطین پر دھاوا بول کر تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارےکے علاقے جنین میں فلسطینی ملٹری انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز پر چھاپے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی  شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسزکی بربریت اور تین شہادتوں کے خلاف مغربے کنارے میں احتجاجی طورپرہڑتال کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.