ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ۔177 روپے 35 پیسے کا ہو گیا

کراچی:انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر177 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ۔

پاکستانی کرنسی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگاہو کر177 روپے 35 پیسے کا ہوگیا۔ ڈالر کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح  پرپہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل دبائو کا شکارہے۔ گزشتہ روزانٹربینک میں کاروبار  کے اختتام پر  ایک ڈالر کی قیمت 176 روپے 78 پیسے تھی۔